مہنگائی کنٹرول کرنے کے حکومتی دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے: عرفان مشہدی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جماعت اہلسنت کے سیکرٹری جنرل سید عرفان مشہدی موسوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں رائج اسلامی سزاو¿ں اور سزائے موت کے قانون کا ہر ممکن دفاع کیا جائے گا، ملکی معیشت کو سود سے آزاد کرانے کے لئے حکومت کی ہر ممکن طریقے سے مدد کی جائے گی اورملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کے لئے حکومت پر دباو¿ بڑھائیں گے۔ جب تک ہم ملکی معیشت کو سود کی لعنت سے آزاد نہیں کریں گے تب تک ملک ترقی نہیں کر سکتا ہے، مہنگائی کنٹرول کر نے کے حکومت کے وعدے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔