رائے ونڈ:بارش سے نالے ابل پڑے، گندہ پانی گھروں میں داخل

08 جولائی 2013

رائے ونڈ (نامہ نگار) اتوار کی صبح ایک گھنٹہ موسلادھار بارش کا بوجھ انڈر گراﺅنڈ سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے اوپن نالے نہ اٹھا سکے اور پانی نے اوور فلو ہوکر بازاروں، گلیوں اور گھروں کو اپنا مسکن بنالیا، ہنگامی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اسسٹنٹ منیجر آپریشن فہد اسلم، زونل آفیسر ظہیرالدین بابر عملہ کے ساتھ رائے ونڈ پہنچ گئے اور مقامی انچارج مہر محمد اسلم کے ذریعے نکاسی آب کے مرکزی نالوں کی صفائی کا عمل شروع کیا، عملہ نے مسلسل دو گھنٹے نالے کی صفائی کی اور منوں گند نکال کر ٹھکانے لگایا جس سے بارش کے پانی کی نکاسی ممکن ہوئی، واضح رہے کہ نالوں کی صفائی سی او یونٹ کے ذمے ہے جو افرادی قوت میں کمی کی وجہ سے بے بس ہے۔