رقم ادائیگی کے باوجود 5 ہزار صارفین کے نئے بجلی میٹر نہ لگ سکے
لاہور (سپیشل رپورٹر) الیکٹرک سٹی سپلائی کمپنی لاہور کی جانب سے پانچ ہزار سے زیادہ صارفین سے میٹر کے پیسے لے کر ان کے گھروں میں نئے میٹر نہیں لگائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں نے شدید احتجاج کیا ہے کہ ان سے رقم لے کر بھی ان کے گھروں کے باہر نئے میٹر نہیں لگائے جارہے جبکہ ان کو ماہانہ اضافی بل بجھوائے جارہے ہیں۔ اس بارے میں لیسکو کے ذرائع نے بتایا ہے کہ میٹر آہی نہیں رہے ہیں جبکہ گرمیوں کے موسم میں میٹر خراب ہونے کی شکایات میں اضافہ ہو جاتا ہے تاہم میٹر کی فراہمی کو روکا ہوا ہے جس کی وجہ سے میٹر نہیں لگائے جارہے ہیں۔ تاہم صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ جن گھروں کے میٹر خراب قرار دے کر ان کی رقم جمع کی جاچکی ہے ان کے میٹر فوری لگائیں جائیں۔