وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران کی انارکلی دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت
لاہور (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے انارکلی دھماکے میں زخمی ہونے والے مریضوں کی میو ہسپتال میں عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد کامران نے دہشت گردانہ حملے کو بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے واقعہ کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے گھٹیا حملوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کیا جاسکتا۔