رقص اعضاءکی شاعری ،کچھ اداکاراﺅں نے تصور کو مسخ کر دیا : کوہ نور

08 جولائی 2013

لاہور (این این آئی) اداکارہ کو ہ نور نے کہا ہے رقص اعضاءکی شاعری ہے لیکن کچھ اداکاراﺅں نے اس تصور کو مسخ کر کے رکھ دیا ہے‘ میں نے باقاعدہ رقص کی تعلیم حاصل کی ہے اور کبھی ایسا کام نہیں کیا جو قابل اعتراض ہو ۔ رقص کوئی نئی ایجاد نہیں بلکہ اس کی روا یات صدیو ں سے چلی آ رہی ہے البتہ آج کچھ اداکارائیں جیسا رقص کررہی ہیں اس سے اس فن کا چہرہ مسخ ہو رہا ہے ۔چند لو گوں کے غلط اقدام کو پورے شعبے کے سر نہیں تھونپا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ کہ بعض اداکاراﺅں کی یہ سوچ بالکل غلط ہے کہ دیکھنے والے صرف عریاں رقص کو ہی پسند کرتے ہیں حالانکہ ایسے لوگوں کی تعداد نمک میں آٹے کے برابر ہے ۔