ملک کے مسائل کی بڑی وجہ آمر حکومتیں ہیں: عدنان اصغر ہنجرا

08 جولائی 2013

لاہور (پ ر) پیپلزپارٹی رہنما چودھری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ اگر آج ملک میں بجلی کا بحران ہے پانی کی کمی اور گیس دستیاب نہیں تو اس کی بنیادی وجہ آمر حکومتیں ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت نہ ہوتی تو پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوتا مگر افسوس کہ 5 جولائی کے واقعے نے اس ملک کے غریب مزدور محنت کش اور پسے ہوئے طبقات سے ان کے جینے کا مقصد ہی چھین لیا۔