سزائے موت ختم کرنیکا مقصد مسلم معاشروں میں جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ فزائی ہے: مفتی صفدر قادری

08 جولائی 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی تحریک امن کے بانی چیئر مین مفتی صفدر علی قادری نے کہا ہے کہ اسلامی سزائیں کسی بھی مہذب معاشرے کی بقا کی علامت ہوتی ہیں،غیر مسلموں کی طرف سے اسلامی ممالک سے سزائے موت کے خاتمے کا مطالبہ شر انگیزی پھیلانا مقصود ہے اور ان کے اس مطالبے جرائم پیشہ گروہوں کی حوصلہ افزائی اور مسلم معاشروں کو کو بے راہروی کا شکار کرنا مقصد ہے اور ہمیں کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اگر پاکستان سے سزائے موت کے قانون کو ختم کیا گیا تو اس فیصلے کے خلاف بھر پور مزاحمت کی جائے گی۔