فوڈ سٹریٹ دھماکہ قابل مذمت، حکومت پوری قوت سے دہشت گردوں کو کچل دے: مولانا افضل حیدری

08 جولائی 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد افضل حیدری نے فوڈ سٹریٹ بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ پوری قوت سے دہشت گردی کو کچل دیا جائے۔ ملک میں فقط پنجاب میں ہی امن تھا۔لگتا ہے کہ کسی بھیانک سازش کے تحت اسے تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مسلم لیگ حکومت سنجیدگی سے کارروائی کرے تو ملک بھر سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے عوامی مقبولیت حاصل کر سکتی ہے۔