میو ہسپتال میں پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کیلئے 3 سواسامیوں کا اضافہ کیا جائے: ینگ ڈاکٹرز

08 جولائی 2013

لاہور (سپیشل رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز نے وزیراعلیٰ پنجاب سے میو ہسپتال میں پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کے لئے تین سو آسامیاںکا اضافہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ینگ ڈاکٹرز کے مطابق پی ایم ڈی سی اور سی پی ایس پی کے قوانین کے مطابق تین بستروں پر ایک پی جی ٹرینی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میو ہسپتال کے چوبیس سو بستروں کے لئے صرف 382 نشستیں موجود ہیں جبکہ انہیں قوانین کے مطابق آٹھ سو ہونا چاہئے۔ اسی طرح 200 بستروں پر مشتمل لیڈی ایچی سن ہسپتال میں بھی پچیس مزید آسامیوں کی ضرورت ہے۔