باصلاحیت کھلاڑیوں کو کوچنگ کی ضرورت نہیں ہوتی: جاوید میانداد

08 جولائی 2013
باصلاحیت کھلاڑیوں کو کوچنگ کی ضرورت نہیں ہوتی: جاوید میانداد

لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کوچنگ کی ضرورت نہیں ہوگی اگر کوچنگ سے سٹار بنتے تو میرے پانچوں بچے بھی میرے جیسے بڑے کھلاڑی بنتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچھے کھلاڑی اپنے کوچ خود ہی ہوتے ہیں۔ اگر کسی کھلاڑی کے مسائل ہیں تو ان کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں بغیر کوچنگ کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی اتنی تعداد موجود تھی کہ انہیں آگے آنے کا موقع ملتا تھا۔ مقابلے کے رحجان کی وجہ سے بہت سے کرکٹرز کو آگے آنے کا موقع ملتا تھا۔