پاکستان،آئر لینڈ ویمنز ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز آج کھیلی جائےگی

08 جولائی 2013

 ڈبلن (آن لائن) پاکستان اور آئر لینڈ کی وویمنز کرکٹ ٹیموں کے مابین دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں پر مشتمل سیریز آج پیر سے کھیلی جائے گی ۔یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ونڈے سیریز میں گرین شرٹس کو 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔البتہ پاکستانی ٹیم دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کرنے میں کامیاب ہوئی تھی ۔آئر لینڈ اور پاکستانی وویمنز ٹیم کے مابین دونوں ٹی ٹونٹی میچ آج ہی کھیلے جائیں گے اس کے بعد دونوں میچوں کے مابین سیریز کا واحد ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 10 جولائی کو کھیلا جائیگا ۔