مون سون کے پیش نظر نالہ لئی کے اطراف سے قبضہ مافیا کو ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے: محبوب رضوان
لاہور (خبر نگار) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سید محبوب رضوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی کے نالہ لئی کے گردو جوار میں قبضہ مافیا اور غیرقانونی طور پر رہائش پذیر مکینوں کو فوری طور پر ہٹانے کے احکامات صادر کئے ہیں، ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی اقدامات بھی عمل میں لائے جائیں گے جو حکومتی احکامات پر عمل کرنے میں حیل و حجت کا مظاہرہ کریں گے۔ نالہ لئی کی صفائی کا عمل ہنگامی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ سیلاب و طغیانی سے محفوظ رہا جا سکے۔