شریف برادران قومی اداروں کی مضبوطی کیلئے میرٹ اور شفافیت کے حامی ہیں: عامر نواب خان
لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما عامر نواب خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ریاست کی تعمیر و ترقی اور قومی اداروں کی مضبوطی کیلئے ہر شعبہ میں میرٹ اور شفافیت کے حامی ہیں۔ ہرسطح پر قانون کی حکمرانی کا فروغ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا راز ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے معتمد اور زیرک ساتھیوں کو وزارتوں کا قلمدان ان کی وفاداری نہیں بلکہ سمجھداری کی بنیاد پر دیا۔ شکست خوردہ اتحادی یاد رکھیں جہاں اہلیت اور قابلیت کو فوقیت دی جائے وہاں کوئی تبدیلی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتا۔