پوری دنیا میں قادیانی ریشہ دوانیوں کا مقابلہ جاری رکھا جائیگا: مولانا عبدالمجید لدھیانوی

08 جولائی 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائد تحریک ختم نبوت مولانا عبدالمجید لدھیانوی نے کہا کہ پوری دنیا میں قادیانی ریشہ دوانیوں کا مقابلہ جاری رکھا جائے گا۔ وہ جامع مسجد ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں منعقدہ ختم نبوت کو اس کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کی صدارت خانقاہ سراجیہ کندیاں شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ خلیل احمد نے کی۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کے جرمنی کے سالانہ جلسہ کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عزیز الرحمان جالندھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال ہزاروں علمائ، طلباءاور مختلف طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی قادیانیت کے دجل و فریب سے واقف کرنے کیلئے ایسے کورسز اور سمر کیمپ منعقد کئے جاتے ہیں۔ جن میں قادیانیوں کے نام نہاد دلائل کا توڑ سکھایا جاتا ہے۔ انشاءاللہ العزیز یہ سلسلہ رہتی دنیا تک جاری رکھا جائے گا۔ مولانا اللہ وسایا نے شرکاءکہ نصیحت آمیز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے کندھوں پر ایک بوجھ آن پڑا ہے کہ آپ نے قادیانیت کو دلائل و براہین کے زور سے ناک آ¶ٹ کرنا ہے۔ تقریب سے مولانا سیف اللہ خالد، مولانا پیر ناصر فاروق شاہ، مولانا عزیز الرحمان ثانی، مولانا غلام مصطفی، مولانا محمد قاسم رحمانی، پیر رضوان نفیس، مولانا غلام رسول دین پوری سمیت کئی ایک علماءکرام نے خطاب کیا۔