پیپلزپارٹی اب کبھی قومی پارٹی نہ بن سکے گی: اکرام اللہ خان کاکڑ

08 جولائی 2013

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما¶ں پی پی 146 لاہور کے نائب صدر اور یو سی 48 مغلپورہ کے سابقہ کونسلر ا کرام اللہ خان کاکڑ، ملک محمد شریف، شیخ آصف رفیق، م حمد خالد رانا، شیخ عمران، طارق ڈار، تابندہ کاکڑ، شیخ مانی، سمیرا عتیق، شیخ عادل اور باجی نجمہ محبوب بٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اب کبھی قومی پارٹی نہ بن سکے گی۔ اب سوائے سندھ کوئی پیپلزپارٹی کا نام لینے کے لئے تیار نہیں ہے۔ اس موقع پر عبدالحمید خان کاکڑ، ظہیر اقبال چودھری، الطاف الرحمٰن مغل اور دیگر مسلم لیگی کارکنان موجود تھے۔