لوڈشیڈنگ میں کمی نہ کی گئی تو عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے:مولانا رشید ودیگر

08 جولائی 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءاسلام پنجاب کے امیرمولانا رشید احمد لدھیانوی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن، صوبائی ترجمان اقبال اعوان، میڈیاایڈوائزرعبدالرحمن عزیز نے اپنے بیان میںلاہور فوڈ سٹریٹ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکمرانون سے ملک میں جاری بدامنی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں18سے 22 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اگر ماہ رمضان میں بھی یہی حال رہا تو عوام سڑکو ں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔