سول انتظامیہ دہشتگردی روکنے میں ناکام، فوج طلب کی جائے: آفتاب لودھی

08 جولائی 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریک انقلاب پروفیسر آفتاب لودھی نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ پاک فوج کو فوری طور پر آئین کی شق 245(1)کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کے لیے بلایا جائے۔ گذشتہ روز لاہور میں بھی دہشت گردی کے واقعہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں پے درپے دہشت گردی کے واقعات روکنے میں سول انتظامیہ یکسر ناکام ہو چکی ہے اور سیاسی قائدین مذمتی بیان دے کر خود کو بری الذّمہ سمجھتے ہیں جبکہ غریب اور مظلوم عوام مسلسل دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ پاکستان کئی سالوں سے مسلسل حالت جنگ میں ہے اور اینٹی گوریلا جنگ صرف ایک تربیت یافتہ فورس ہی لڑ سکتی ہے جس کے لئے مربوط حکمت عملی سے عوامی اعتماد حاصل کرنا ہوگا۔