وزیراعظم نواز شریف کا دورہ چین پاکستان کیلئے خوشحالی لائیگا: میاں نصر اقبال

08 جولائی 2013

لاہور (پ ر)مسلم لیگ ن یو سی 117 کے صدر میاں نصر اقبال نے کہا ہے کہ میاں برادران کا دورہ چین پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سبب بنے گا۔ عوامی جمہوریہ چین ہمارا قابل اعتماد اور گہرا دوست ہے جس نے ہر دور میں پاکستان کی بے لوث مدد کی ہے۔ وزیراعظم نے اپنا پہلا غیر ملکی دورہ چین کا کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کیلئے چین کی کس قدر اہمیت ہے۔