امریکہ ا سلامی ممالک میں اپنے ایجنٹوں کو اقتدار میں رکھنا چاہتا ہے: زوار بہادر

08 جولائی 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ مصرمیں امریکی ایجنٹ محمد البرا دی کو قائمقام وزیر اعظم نا مزد کرنے سے امریکی عزائم اور مد اخلت کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ امریکہ اسلامی ممالک میں اپنے ایجنٹوں کو اقتدار میں رکھنا چاہتا ہے۔ مصری عوام کی بھر پور اکثریت نے محمد المرسی کو ملک کا صدر منتخب کیا تھا مگر اسلامی دنیا کا درد رکھنے کی پاداش میں امریکہ نے انہیں اقتدار سے الگ کر دیا ہے۔ البرادی امریکہ کا پالتو ایجنٹ ہونے کی بنا پر عراق کی تباہی کا سبب بنا۔ البرادی کو اس سے قبل صدارتی انتخاب میں مصری عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔ مسلم حکمرانوں اور خصوصاً عرب سربراہوں کو مصر میں المرسی کی حکومت کے خاتمہ کی پر زور مذمت کرنی چاہئے۔