شدت پسندوں کو شکست دینے کیلئے قوم کو صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا: ناصر اقبال

08 جولائی 2013

لاہور (خبر نگار) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان، محمد رضا ایڈووکیٹ، میاں ذوالفقار راٹھور، میاں ارشد علی، شیخ طلا ل امجد، رانا شہزاد ٹیپو، ابرار احمد قریشی اور چودھری ندیم مصطفی نے کہا ہے کہ لاہور، کراچی اور شیخوپورہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے۔ اٹھارہ کروڑ عوام حالت سوگ میں ہیں، شدت پسند کسی کے دوست نہیں انہیں شکست دینے کیلئے ہماری صفوں میں اتحاد و یکجہتی ناگزیر ہے۔