سودی نظام سے نجات کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماءمشترکہ لائحہ عمل تیار کریں: مفتی محمد خان قادری

08 جولائی 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی مجلس شرعی کے مرکزی صدر مفتی محمد خان قادری اور ڈاکٹر محمد امین نے کہا ہے کہ اس وقت وطن عزیز جن مشکلات و مصائب کا شکار ہے یہ سب اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کیے گئے وعدوں سے انحراف کا نتیجہ ہے، ملکی معیشت کو سود جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لئے تمام مکاتب فکر کے علما ءکو شریعت کی روزشنی میں مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔وطن عزیز میں قتل وغارت اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے اور ملک میں اس وقت جس کی لاٹھی اس کی بھینس کاقانون نافذ ہے۔