معصوم انسانوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں: حمزہ شہباز، فوڈ سٹریٹ دھماکے کی مذمت

08 جولائی 2013

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے پرانی انارکلی فوڈسٹریٹ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور اس سانحہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ معصوم انسانوں کا خون بہانے والے دنیا اور آخرت میں کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے، جن شرپسندوں نے بے گناہ انسانوں کی جانیں لی ہیں وہ اپنے انجام کو ضرور پہنچیں گے۔ حمزہ شہبازشریف نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے۔