پنجاب میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہو چکی: محمود الرشید
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف صوبے کے وزیراعلیٰ کی بجائے اپنے بھائی نواز شریف کے ”سےکرٹری“ بنے ہوئے ہیں‘ پنجاب کے حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور اب صوبے کا اللہ ہی حافظ ہے‘ صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہوتی جا رہی ہے‘ فوری طور پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلا کر حکمران بتائیں کہ دہشت گردی کو روکنے کیلئے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کب ہو گی۔ سمجھ نہیں آتی کہ شہباز شریف وزیراعلیٰ ہونے کے باوجود پنجاب میں زیادہ وقت کیوں نہیں گزارتے‘ جب نواز شریف پاکستان میں تھے تو شہباز شریف اسلام آباد میں تھے اور جب وہ چین گئے تو ان کے ساتھ چین چلے گئے۔