نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام نظریاتی سمر سکول میں آج سپورٹس ڈے منایا جائے گا
لاہور (خبر نگار) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام طلباءکی نظریاتی، تعلیمی و اخلاقی استعداد کار میں اضافہ کی غرض سے ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم لاہور میں جاری نظریاتی سمر سکول کے تیرہویں سالانہ تعلیمی سیشن کے چھبیسویں روز آج ”سپورٹس ڈے“ منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے بچوں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔