الخدمت فاﺅنڈیشن کی ”روشن پاکستان“ ڈونر کانفرنس، شرکا کا 50 یتیم بچوں کی کفالت کا عزم

08 جولائی 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) الخدمت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام لاہور کے مقامی ہوٹل میں”روشن پاکستان“ ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاءنے 50 یتیم بچوں کی تعلیم، صحت اور خوراک کی مد میں کفالت کا عزم کیا، روشن پاکستان کانفرنس صدارت الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبدالشکور نے کی جبکہ مہمان خصوصی معروف دانشور اوریا مقبول جان تھے۔ تقریب میںالخدمت فاﺅنڈیشن پنجاب کے صدر راﺅ ظفر،لاہور کے صدر میاں بار حمید اور سیکرٹری ارشد چودھری سمیت ڈاکٹرز، انجینئرز، تاجر برادری سمیت سول سوسائٹی نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔