شام میں قتل عام کے خلاف اہلحدیث یوتھ فورس کا مظاہرہ، امریکی پرچم نذر آتش

08 جولائی 2013

لاہور (پ ر) اہلحدیث یوتھ فورس کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے شام میں قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی قونصلیٹ کے سامنے امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اہلحدیث یوتھ فورس کے مرکزی صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی، مرکزی جنرل سیکرٹری حافظ فیصل افضل شیخ، سینئر نائب صدر نعمت اللہ ظفر، رابطہ سیکرٹری جنرل عبدالوحید بٹ، عبدالرب پشاوری، جنرل سیکرٹری پنجاب حافظ منظور الٰہی نے شام میں مسلمانوں کے قتل عام پر او آئی سی کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان شام میں مسلمانوں کے قتل عام کی پرزور مذمت کرتی ہے اور او آئی سی سے شام میں ایران کی مداخلت کے خلاف کارروائی اور بشارالاسد کو اقتدار سے ہٹانے کا پرزور مطالبہ کرتی ہے۔