وزیراعلیٰ کی جانب سے برطانیہ بھجوائے گئے طلبہ کے وفد کا سرے یونیورسٹی کا دورہ

08 جولائی 2013

لاہور (خبر نگار) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ہونہار طلباءکی حوصلہ افزائی کے انیشیٹیٹو کے تحت بیرون ملک یونیورسٹیوں کے دورے پر بھیجے گئے پوزیشن ہولڈر طلباءنے آج سرے یونیورسٹی لندن کا دورہ کیا- فیکلٹی ممبران نے طلباءکو یونیورسٹی میں پڑھائے جانے والے کورسز کے بارے میں پریزینٹیشن دی جن میں سے دو فیکلٹی ممبر پاکستانی تھے- سرے یونیورسٹی کا شمار گارڈین یونیورسٹی لیگ ٹیبل میں دس سرکردہ یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے-پروفیسر صاحبان نے طلباءکو یونیورسٹی کی جانب سے پیش کردہ مختلف ڈسپلنز بشمول الیکٹریکل انجینئرنگ ، سول انجینئرنگ ، مکینکیل انجینئرنگ اور میڈیکل سائنسز کے کورسز کے بارے بتایا- طلباءنے یونیورسٹی کے مختلف بلاکوں کا دورہ کیا اور پی ایچ ڈی کرنے والے پاکستانی طلباءسے ملاقات کی۔