یونیورسٹی آف انجینئرنگ کا بی ایس سی انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کا انٹری ٹیسٹ 18 اگست کو ہو گا

08 جولائی 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکے زیر اہتمام پنجاب میں بی۔ایس۔سی انجینئرنگ اور بی ایس سی ٹیکنالوجی 2013ءکا مشترکہ انٹری ٹیسٹ 18 اگست بروز اتوار صبح 10 بجے ہو گا۔ ترجمان یو ای ٹی کے مطابق انٹری ٹیسٹ میں کل50 ہزار امیدواروں کی شرکت متوقع ہے۔ جس کے لئے پنجاب میں2 1 امتحانی سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ جن میں یو ای ٹی لاہور، سٹی کیمپس کا لا شاہ کاکو، گریژن یونیورسٹی جناح کیمپس طفیل روڈ کینٹ لاہور، گریژن یونیورسٹی ڈی ایچ اے لاہور کے علاوہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، یونیورسٹی آف گجرات، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رسول( منڈی بہاﺅالدین)، ڈاکٹر اے۔کیو خان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میانوالی، شامل ہیں۔