کلام پاک کی صورت میں رہنمائی کا بہترین ذریعہ موجود ہے:ہمایوں احسان

08 جولائی 2013

لاہور (خبرنگار) قائداعظمؒ بچوں سے بہت محبت کرتے تھے۔ یہاں موجود طلبہ کی صلاحیتوں اوراعتماد کو دیکھتے ہوئے مجھے یقین ہے کہ پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے۔ ان خیالات کااظہارمعروف قانون دان ودانشورپروفیسرہمایوں احسان نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہورمیں جاری نظریاتی سمر سکول کے تیرہویں سالانہ تعلیمی سیشن کے پچیسویں روزطلباوطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسرڈاکٹر رفیق احمد، جسٹس(ر)منیراحمد مغل بھی موجود تھے۔ پروفیسرہمایوں احسان نے کہا ہماری تاریخ مثالی، تہذیب شاندار جبکہ ہمارے پاس کلام پاک کی صورت میں رہنمائی کا بہترین ذریعہ موجود ہے، یہ تینوں چیزیں کسی قوم کے پاس اکٹھی نہیں ہوئی ہیں لیکن ہمارے پاس یہ تینوں خصوصیات موجود ہیں۔انہوں نے کہا آپ اپنے اندر صادق وامین جیسی خوبیاں اپنائیں اور جہد مسلسل کو اپنا شعار بنا لیںتودنیا کی کوئی طاقت آپ کو کامیابی سے نہیں روک سکتی۔