لاہور ویسٹ مےنجمنٹ کے زیراہتمام مری مال روڈ پر صفائی آگہی واک منعقد کی جائیگی

08 جولائی 2013

لاہور (خبر نگار) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی )ایل ڈبلیو ایم سی( کی طرف سے مری کی معروف اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی مرکزِ نگاہ سڑک مال روڈ پر صفائی آگاہی واک نکالی جائے گی۔ صفائی آگاہی مہم کے سلسلے میں لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات پر مشتمل کارواں کل صبح مری کے لےے روانہ ہو گا۔ طلبا و طالبات پر مشتمل ایل ڈبلیو ایم سی یوتھ کلب کی ٹیمیں سیر و تفریح کے لےے آنے والے لوگوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کریں گی۔ آگاہی سرگرمی میں پنجاب یونیورسٹی، لاہور یونیورسٹی برائے خواتین، انجینئرنگ یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، کنیئرڈ کالج، گلبرگ کالج اور لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات حصہ لیں گے۔ اس آگاہی سرگرمی کا مقصد ملک کے اہم سیاحتی شہر کے مکینوں اور یہاں قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کےلئے آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ صفائی کے متعلق غیر ذمہ دارانہ روےے اور جگہ جگہ گندگی پھینکنے کی وجہ سے نہ صرف قدرت کے اس عظیم شاہکارکا حسن ماند پڑ رہا ہے۔