وزیر صحت پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ کا دورہ میو ہسپتال انارکلی دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت
لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیر صحت پنجاب خلیل طاہر سندھو اور سیکرٹری ہیلتھ حسن اقبال نے اتوار کے روز میو ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں زیر علاج انار کلی بم دھماکہ کے زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے زخمیوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کئے جانے والے علاج معالجے کے بارے میں بھی پوچھا۔ سیکرٹری صحت حسن اقبال نے زخمیوں اور ان کے لواحقین کو یقین دلایا کہ تمام زخمیوں کی مکمل صحت یابی تک علاج معالجہ کی سہولیات انہیں مفت فراہم کی جائیں گی۔