بادام کے فوائد

08 جولائی 2013
بادام کے فوائد

بادام معدہ جگر اور جسم کے تمام پٹھوں کو طاقت بخشا ہے چند بادام رات کے وقت سونے سے قبل آدھا کلو پانی میں بھگو دیں صبح کو گری پر سے چھلکا الگ کریں ۔چھلکا اترنے کے بعد اس کو اچھی طرح پیس لیں گائے کے خالص گھی میں بھون لیں اور ضرورت کے مطابق چینی اس میں ملا لی جائے پھر اس کو دو تولے تک گائے کے آدھا کلو دودھ کے ساتھ استعمال کریں اس سے آپ کو بہت فائدہ ہو گا اس کے علاوہ بادام کو مغزیات کا بادشاہ کہا جاتا ہے اس کا استعمال جسم کو موٹا اور دماغی کمزوری کو کم کر دیتا ہے ۔
لیموں کی افادیت
لیموں سرد تر مزاج کا حامل ہے دل و دماغ اور اعصاب کی بیماریوں میں مفید ہے خوراک کو ہضم ،معدے اور جگر کو طاقت دیتا اور بھوک لگاتا ہے۔اس کے علاوہ پیٹ کی گیس اور منہ کی بدبو کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ جلن اور پیاس کو مٹاتا ،امراض یرقان ،تلی ،جی متلانا ،بواسیر ،گنٹھیا اور قے کو دور کرتا ہے ۔لیموں گرمی کے بخار میں بے حد مفید ہے ملیریا کے بخار میں اسے دو منٹ کے لئے آگ پر سینک لیں پھرکاٹ کر کالی مرچ لگا کر مریض کو چٹوا دیں تو بخار کی گرمی فرحت میں بدل دے گا ۔ہیضہ ،طاعون اور زہریلی ہوا کے اثر کو زائل کرتا ہے خالی پیٹ گرم پانی میں نچوڑ کر پیئیں شوگر کے مرض میں اچھا ہے ۔لیموں کے چھلکوں کا پانی ہیضہ اور عام بخار میں بہت مفید ہے اس کے چھلکوں کا ماتھے پر لیپ سر درد دورکر دیتا ہے۔
میکرونی چکن سلاد ودھ لیمن ڈریسنگ
اجزائ
میکرونی:دو سو گرام
مرغی کا گوشت(بون لیس) دو سو گرام
لیموں (رس نکال لیں ) تین عدد
پیاز(کاٹ لیں ) سو گرام
چلی سوس:چائے کے دو چمچ
لہسن پیسٹ :ایک کھانے کا چمچ
زیتون:پچاس گرام
گاجر:(باریک کاٹ لیں )پچاس گرام
شملہ مرچ ایک عدد:باریک کاٹ لیں
لیموں (سجانے کے لئے )ایک عدد
ترکیب:
فرائنگ پین میں تیل ،لہسن کا پیسٹ ،سویا سوس،چلی سوس ،نمک اور مرغی کا گوشت ڈال کر اتنی دیر تک بھونیں کہ اس کا پانی خشک ہوجائے ۔آٹھ کپ پانی میں حسب ذائقہ نمک اور ایک کھانے کا چمچہ تیل ڈال کر ابالیں اب ابلتے ہوئے پانی میں میکرونی ڈالیں اور دس منٹ تک مزید ابالیں میکرونی میں سے پانی چھان کر ٹھنڈا پانی گزار دیں اب ایک چمچہ تیل ملا دیں تاکہ یہ آپس میں چپکے نہیں ۔
لیمن ڈریسنگ کےلئے
لیموں کا رس،تیل اور نمک کو گرائنڈ کریں ساتھ ہی سیاہ مرچ پاﺅڈر بھی مکس کر دیں اسی ڈریسنگ میں ابلا ہوا مرغی کا گوشت ،میکرونی ،گاجر ،شملہ مرچ ،زیتون اور پیاز ملا کر گارنش کر دیں ۔