دی سٹی سکول سسٹم کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹ آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ نے ملتان میں کریکلم ٹریننگ کا اہتمام کیا

08 جولائی 2013
دی سٹی سکول سسٹم کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹ آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ نے ملتان میں کریکلم ٹریننگ کا اہتمام کیا

ملتان (لیڈی رپورٹر) دی سٹی سکول سسٹم کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹ آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ نے ملتان میں کریکلم ٹریننگ کا اہتمام کیا۔ پروفیشنل ٹریننگ میں جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں کے سکولوں کے سربراہان نے عملی تربیت حاصل کی۔ ریجنل کوارڈینیٹر ارشد بھٹہ نے کہا کہ بہترین معاشرے کی تشکیل اور بہترین نظم و نسق کے لئے باقاعدہ تربیت ازحد ضروری ہے کیونکہ کوئی بھی ادارہ اسی صورت میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکتا ہے جب سربراہ ادارہ اکیڈمک بنیادوں پر عبور حاصل کئے ہوئے ہو۔ تقریب سے اکیڈمک کوارڈینیٹر رانا طاہر بشیر‘ ہیڈ ماسٹر یاسر شفیق اور ہیڈ مسٹریس شازیہ عنبرین نے بھی خطاب کیا۔