حکومتی ترقی کے مراحل میں سماجی تنظیموں کو شامل کیا جائیگا: شاہین شفیق

08 جولائی 2013
حکومتی ترقی کے مراحل میں سماجی تنظیموں کو شامل کیا جائیگا: شاہین شفیق

ملتان (لیڈی رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی محترمہ شاہین شفیق نے کہا ہے کہ سماجی اقدار کو پروان چڑھا کر بہتر معاشرے کے رجحانات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ حکومتی ترقی کے مراحل میں سماجی تنظیموں کو شامل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سوسائٹی فورم کی جانب سے استقبالیہ تقریب و حقوق اطفال کنسلٹیشن میں کیا جبکہ میاں نعیم ارشد‘ ڈاکٹر نثار احمد چودھری مہمانان اعزاز تھے۔ بیگم شاہین شفیق نے کہا کہ وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے حکومتی کاوشیں جاری ہیں۔ ایسے میں بچوں کے حقوق اور خواتین کی ترقی کے لئے کی جانے والی سرگرمیوں کو بھرپور سپورٹ کیا جائے گا۔ اس موقعہ پر شاہد محمود انصاری‘ میاں نعیم ارشد اورنگزیب خان بلوچ نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بچوں اور خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لئے عوامی آگاہی کمپین جاری ہیں مگر ایسی صورتحال میں قوانین پر عملدرآمد بہت ضروری ہے۔ طارق عمر چودھری‘ اجمل رونگھا‘ رخسانہ بچہ‘ طارق امیر عباسی‘ حمید طارق‘ ساجد اقبال‘ اقبال جتوئی و دیگر شریک تھے۔