ملک میں جلد ترقی‘ امن اور خوشحالی کا دور دورہ ہو گا: عبدالوحید

08 جولائی 2013
ملک میں جلد ترقی‘ امن اور خوشحالی کا دور دورہ ہو گا: عبدالوحید

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) صوبائی وزیر جیل خانہ جات چودھری عبدالوحید ارائیں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے غریب عوام کی بہتری کے لئے اقدامات کئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساجد چوہان او مدینہ کالونی میں اشفاق بھٹی کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دئے گئے استقبالیہ تقاریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ استقبالیہ میں ڈاکٹر فرید بنگش‘ چودھری نویدالحق‘ چودھری فاروق ارائیں‘ چودھری شرافت علی جٹ‘ علامہ خالد فاروقی‘ نوید احمد بھٹی‘ ڈاکٹر شاہد‘ ملک امیر نواز‘ چودھری ارشد سعید‘چودھری وسیم و دیگر موجود تھے۔ چودھری عبدالوحید ارائیں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ملک میں ترقی‘ امن اور خوشحالی کا دور دورہ ہو گا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے الیکشن سے قبل عوام سے جو وعدے کئے تھے ان پر ترجیحی بنیادوں پر عمل کیا جائے گا۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...