رشوت لینے والوں کےلئے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں: غلام محمود ڈوگر

08 جولائی 2013

ملتان ( نمائندہ خصوصی)لتان(نمائندہ خصوصی) سٹی پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت پولیس افسران کا اجلاس عام منعقد ہوا۔ اجلاس میں خرم شکور ایس ایس پی آ پریشنز ملتان، وزیر خان ناصر ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان ، ملک نذر عباس ایس کینٹ ڈویژن ملتان ، مہر ربنواز ایس پی صدر ڈویژن ، نعیم الحسن بابر ایس پی سٹی ڈویژن ملتان ، غلام شبیر جعفری ایس پی گلگشت ‘ صاحبان کے علاوہ ملتان پولیس کے تمام تھانہ جات ، سٹی ٹریفک پولیس، محافظ سکواڈ ، دفاتر ،پولیس لائن ، ایلیٹ فورس، لیڈیز سٹاف ، وائرلیس سٹاف ، ایم ٹی سٹاف کے تمام رینکس کے پولیس افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ عدالت کے طلب کرنے پرپولیس افسران بلا تاخیر شہادت کے لیے پیش ہوا کریںتاکہ مقدمہ کا جلد فیصلہ ہو ملزم کو قرار واقعی سزا مل سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں کے احکامات پر بلاتاخیر عمل درآمد کروانا پولیس کی اہم ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کرنے والے ہر سائل کو فوری رسپانس دیا جائے اور اس کی ہر ممکن مدد کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اس فرض کو نیک نیتی، دیانتداری اور جانفشانی سے سرانجام دے کر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ تبادلہ اور تعیناتی کے لیے سفارش کروانے والے ملازمان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گااور ان کی علیحدہ فہرست تیار کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ رشوت لینے والے ملازمین کے لیے اس محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ۔