رمضان بازار میں کم نرخوں پر معیاری اشیاءفراہم کی جائیں گی
وہاڑی+بورے والا(نامہ نگار)ایم پی اے محمد نعیم اخترخان بھابھہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ماہ رمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں کے ذرےعے عوام کو ریلیف دےنے کے لےے اقدامات کئے ہےںان رمضان بازاروں مےں عوام کوآٹاپر پنجاب حکومت کی طرف سے خصوصی سبسڈی دی گئی ہے جبکہ تاجروں کے تعاون سے دالیں، چاول،سبزی و فروٹ،گوشت اور چےنی عام مارکےٹ کی نسبت سستے داموں مہےا کی جا رہی ہے ےہ بات انہوں نے رمضان بازارگول چوک وہاڑی کاڈی سی او مدثر رےاض ملک کے ہمراہ معائنہ کرتے ہوئے کہی ۔ای ڈی او زراعت شہزادصابر ،ٹی او آررا¶ نعےم خالد،انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسےن بھٹی اور سےکرےٹری مارکیٹ کمیٹی بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈےنےشن آفیسر مدثر رےاض ملک نے بتاےا کہ تاجروں اور مخےر افراد کے تعاون سے ضلع بھر مےں 40افطاردسترخوانوں کا بھی اہتمام کیا گےا ہے رمضان بازاروں مےں شکایت سےل قائم کر دےئے ہےں جہاں رمضان بازاروں کے بارے مےں درج کرائی جانے والی شکایت پر دو گھنٹے مےں کارروائی ہو گی ۔