صفائی نصف ایمان

08 جولائی 2013

مکرمی! جگہ جگہ کوڑا بکھرا ہوا نظر آتا ہے۔ صفائی پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔کیا ہم مسلمان اہل ایمان نہیں ہیں۔ اگر ہم ا ہل ایمان ہیں تو اس کا ثبوت صفائی ستھرائی سے دینا ہو گا۔ اپنی گلیوں کو صاف ستھرارکھنا ہو گا۔ کوڑا گٹروں میں نہیں پھینکنا ہو گا تاکہ گٹر بند ہوں اور گندہ پانی گلیوں بازاروں میں جمع نہ ہو اور نہ ہی مچھر مکھیاں پیدا ہوں اور نہ ہی بیماریاں پھیل سکیں۔ (منظور احمد بھٹی، بند روڈ فاروق آباد داروغہ والا لاہور)