پام کے باغات لگائیے

08 جولائی 2013

مکرمی! ہم قدرتی وسائل سے مالامال ملک کے شہری ہیں۔ لیکن اگر ہم ان سے فائدہ نہ اٹھائیں تو ہماری بدبختی ہو گی۔ پاکستان کی سرزمین انتہائی زرخیز ہے اور لاکھوں ایکڑ اراضی بے آباد ہے محکمہ جنگلات نے تو قسم کھا رکھی ہے کہ پودا لگانا ہی نہیں اور جتنے بھی رقبے پر جنگلات ہیں ان میں درختوں کا کوئی نام و نشان نہیں ۔ محترم وزیراعلیٰ اگر یہی جنگلات کے رقبے میں پام آئل کا درخت لگایا جائے تو بنا کوئی پیسہ خرچ کئے آبادی کو روز گار مل جائے گا اور ملکی معیشت آئل میں خود کفیل ہو جائے گی اور جب تک پام آئل اپنی پیداوار شروع نہیں کرتا اس وقت تک ہم سبزیاں اور چارہ لگا سکتے ہیں۔ (منور حسن فیصل آباد)