وزیراعلیٰ ہسپتالوں میں پارکنگ فیس ختم کروائیں

08 جولائی 2013

مکرمی! پچھلی نگران حکومت نے گٹھ جوڑ کر کے قبضہ گروپوں کے ساتھ مل کر سرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ فیس لینی دوبارہ شروع کر دی ہے جن لوگوں کے مریض ہسپتالوں میں داخل ہوتے ہیں۔ ان کو دن رات میں کئی کئی بار ہسپتال مریض کے پاس جانا پڑتا ہے۔ ادویات کے اخراجات اوپر سے بار بار پارکنگ فیس دیتی پڑتی ہے۔ وزیراعلیٰ سے درخواست ہے۔ برائے مہربانی ہسپتالوں میں پارکنگ فیس فوراً ختم کروائیں۔(ایم وائی ناز، لاہور)