اساتذہ کا مقام و احترام

08 جولائی 2013

مکرمی! لندن میں ایک صاحب سے ملاقات ہوئی۔ بہت سے موضوعات پر بات ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ سالانہ تاج پوشی کے موقعہ پر جب ہال یا پنڈال میں داخل ہوتی ہیں۔ تو سٹیج تک مختلف شعبہ جات زندگی سے تعلق رکھنے والے مہمان یکے بعد دیگرے ان کو سلام کرتے چلے جاتے ہیں۔ لیکن جب ملکہ اساتذہ کرام کے گروپ کے سامنے سے گزرتی ہیں تو رک کر اور قدرے جھک کر خود ان کو سلام پیش کرتی ہیں اللہ تعالیٰ جانتے ہیں میں نے یہ سنا تو حیران رہ گیا۔ (آغا محمد غیاث الرحمن انجم، لاہور)