پوسٹل وین سروس کی بحالی

08 جولائی 2013

مکرمی! تقریباً دو سال قبل ڈاک ”پوسٹل وین“ کے ذریعے پاک پتن میں عارف والہ اور ساہی وال کے علاوہ دیگر شہروں سے لاہور جایا کرتی تھی جس سے عام ڈاک بھی دوسرے دن لاہور تقسیم ہو جاتی لیکن یہ سہولت اب ناپید ہے جس کی وجہ سے اب ڈاک بعض اوقات ہفتوں بعد منزل مقصود پر پہنچ پا رہی ہے۔ اس بنا پر عوام بے چینی اور تذبذب کا شکار ہیں جبکہ موجودہ حالات میں اس کی اشد ضرورت ہے ۔ ارباب اختیار پوسٹل وین سروس بحال کریں۔(قاضی عبدالرحمن،پاکپتن)