پژمردہ قوم سے بقیہ پیسہ بھی چھین لو

08 جولائی 2013

مکرمی! پچھلے بارہ سالوں کی سختیاں سہنے کے بعد لوگوں کو بڑی امیدیں تھیں کہ ن لیگ اقتدار میں آ کر ہمارے کچلے ہوئے سروں پر آسرے کا ہاتھ رکھے گی مگر موجودہ بجٹ نے ہمارے سروں پر ہتھوڑے مارے ہیں۔ ہر چیز پر مزید ٹیکس عاید کر دیئے ہیں۔ مہنگائی اور بڑھ گئی ہے ایک وفاقی وزیر کہتا ہے کہ ہم ایکدن میں حالات ٹھیک نہیں کر سکتے مگر آپ ایکدن میں حالامت مزید خراب تو نہ کریں۔ جو آپ نے کر دکھائے ہیں۔ باقی رہ کیا گیا ہے؟ براہ کرم قوم کے سامنے جھوٹ کی سیاست کرنا چھوڑ دیں جو بے کار ثابت ہو گی۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ اس ملک کا ہر فرد دکھی زندگی گزار رہا ہے جس کا ازالہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جب تک پٹرول بجلی اور منسلک دیگر اشیا سستی نہ ہونگی یہ قوم ترقی نہیں کر سکے گی۔ کیا آپ میں اتنا حوصلہ ہے؟(اختر مرزا، گلبرگ لاہور)