خادم اعلیٰ قبضہ واگزار کرائیں

08 جولائی 2013

مکرمی! ہم چھوٹے زمیندار موضع بولانی تحصیل تونسہ ضلع ڈیرہ غازی خان عرصہ بارہ سال سے (جب سے اس موضع میں اشتمال کا کا م مکمل ہوا ہے) اپنے وراثتی رقبہ کے قبضہ سے محروم چلے آ رہے ہیں۔ بعد ازاں تکمیل اشتمال بطور وراثت جو رقبہ ہمارے نام منتقل ہوا ہے وہ نہری ہے اور بمطابق مسل کاشتکار نمبر325,322,321 اور فیلڈ بک سروے خسرہ نمبر8 سکیم نمبر984 کمل رقبہ98 کنال5 مرلہ کے ہم وارث اور مالک ہیں جبکہ اس رقبہ پر قبضہ مافیا ناجائز قابض ہے جس کی سربراہی ایک ریٹائرڈ ملازم پی آئی اے لاہور ائر پورٹ کر رہا ہے۔ ہمیں یہ کہنے میں کوئی باک نہیں کہ صاحب مذکور ہمیں آ پ کے ساتھ خصوصی تعلق اور دوستی کا حوالہ دیکر ماضی میں بھی ہمیں بلیک میل کرتا رہا ہے اور ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ ہمیں ہمارے وراثتی نہری، زرعی رقبہ98 کنال5 مرلہ کا قبضہ دلایا جائے۔ (محمد غازی خان، اللہ بخش، محمد اسماعیل، اشفاق احمد وغیرہ اقوام قیصرانی، ساکنان کیتڑہ تحصلی تونسہ ضلع ڈیرہ غازیخان)