پی ٹی وی الحمرا کا معاوضہ ادا کرے

08 جولائی 2013

مکرمی! یہ پڑھ کر حیرت ہوئی کہ عوام کی جیبوں سے بجلی کے بلوں میں 35روپے ماہانہ کمانے اور اڑھائی ارب روپے جمع کرنے والا پی ٹی وی لاہور آرٹس کونسل کا نادہندہ ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو فوراً اس بات کا نوٹس لیناچاہئے۔پی ٹی وی کے نئے چیئر مین ڈاکٹر نذیر سعید اور ایم ڈی قاضی مصطفی کمال اس بات کے ذمہ دار تو نہیں لیکن انہیں نہ صرف اس معاملہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیناچاہئے بلکہ پی ٹی وی کو فعال اور فیملی چینل بنانے کے لئے بھی احکامات جاری کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اب پی ٹی وی کے کچھ پروگرام ایسے بھی ٹیلی کاسٹ کئے جارہے ہیں کہ شریف فیملیز میں چھوٹے بڑے اکٹھے بیٹھ کر انہیں دیکھتے ہوئے شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔ (عائشہ خالد ،لاہور)