بغیر ہدیہ کے قرآن کریم

08 جولائی 2013

مکرمی! رمضان شریف کے مبارک ماہ میں میرے والد محترم عبدالمجید انبالوی مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے مفت قرآن مجید تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غریب، نادار اور ضرورت مند رمضان کے مقدس مہینے میں تلاوت اور عبادت کےلئے مندرجہ ذیل پتہ پر شام چار بجے سے چھ بجے شام تک اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ حاصل کریں۔ (ایس اے غفار ایڈووکیٹ سٹریٹ نمبر12 جنوبی گھنگ روڈ سٹی، شیخوپورہ 0302-454004)