ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، لاہور میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اوروسطی پنجاب مون سون ہواؤں کی لپیٹ میں ہے۔ بارشوں میں تیزی آنے کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگئی ہے۔ آج ڈی آئی خان میں سب سے زیادہ چھہترملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کاکول میں چھپن بھکرمیں چوبیس گڑھی ڈوپٹہ میں بارہ کوٹلی میں دس، فیصل آباد میں آٹھ اوربالاکوٹ میں چھ ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔ آئندہ بارہ گھنٹوں میں لاہور ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں کہیں کہیں بارش ہوئی ، آج صبح چھ بجے سب سے درجہ حرارت ملتان اور بہاولنگر میں بتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جھنگ اور اوکاڑہ میں تیس، کراچی، منگلا اور منڈی بہاؤ الدین میں انتیس، بونجی، فیصل آباد اور ساہیوال میں اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں ستائیس، راولپنڈی میں چھبیس اور مری میں درجہ حرارت اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ ترجمان فلڈ سیل خیبرپختونخوا کے مطابق بارش کی وجہ سے دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ جبکہ دریائے ادیزئی میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے