فتح جنگ(نامہ نگار)فرض شناس خوش اخلاق پولیس آفیسر ملک سجاد کو ایس ایچ او تھانہ بسال تعینا ت کر دیا گیا پولیس افسران وملازمین اور عوامی حلقو ں کی ملک سجاد کو ایس ایچ او تعیناتی پر مبارک باد۔ ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے بہترین محکمانہ کارکردگی پر عوام دوست خوش اخلاق پولیس آفیسر ملک سجاد کو ایس ایچ او تھانہ بسال تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ملک سجاد نے ایس ایچ او تھانہ بسال کا چارج سنبھال کر کام شرو ع کر دیا ہے انکا شمار محکمہ پولیس میں فرض شناس اور خوش اخلاق پولیس افسران میں ہوتا ہے پولیس انسپکٹر چوہدری عابد منیر، ملک نوید احمد اعوان، ہیڈ کانسٹیبلز ملک فہد علی کٹھانہ ،ملک اشتیاق گلیال، ملک امجد شہزاد خان، ملک عرفان،ملک غلام فرید، ملک ارشد اعوان قطبال، نعیم یعقوب اعوان ،تنویر احمد پنڈ سلطانی ،حاجی عدیل افضل خان، ملک سعادت، عمر حسن،طارق ایم قادری ،ملک رفاقت اعوان ،نجم الثاقب ،ملک محمد خان پاگھ ،عارف خٹودیگر نے پولیس آفیسر ملک سجاد کو ایس ایچ او تعینات ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
پولیس افسران،ملازمین،عوامی حلقوں کی ملک سجاد کو مبارک باد
Jan 08, 2025