رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 1700چھاپے ‘1031ملزم گرفتار

Jan 08, 2025

لاہور(نامہ نگار) رواں سال صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 17 سو سے زائد چھاپے مارے گئے۔  ملوث 1031 ملزم گرفتار ‘ 1026 مقدمات درج کرکے ملزمان سے 704 کلوگرام چرس،36 کلو گرام ہیروئن،3 کلو افیون،16 کلو آئس اور 15 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی۔  لاہور میں رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 250 چھاپے،255 ملزمان گرفتار اور 250 مقدمات درج کئے گئے۔ 106 کلوگرام چرس،ایک کلو گرام ہیروئن،ایک کلوگرام افیون،6 کلو گرام آئس اور تقریباً 1900 لیٹرز شراب برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کیخلاف سپیشل آپریشنز میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دی جائیں۔

مزیدخبریں