خودنوشت فضل الرحمن بن محمد
مولانا فضل الرحمن بن محمد ایک بزرگ جہاندیدہ مذہبی وسماجی رہنما ہیں جو عرصہ دراز سے لاہور میں دین کی تبلیغ کے علاوہ دینی کتب کی اشاعت وتقسیم کاکام بھی نہایت دیانت داری سے کررہے ہیں۔ مذہبی مصروفیات اور کاروبار سے وقت نکال کر لکھنے کاکام کرنانہایت مشکل کام ہے۔ مگر مولانا فضل الرحمن بن محمد نے یہ بھی احسن طریقے کرکے دکھایا۔ اس سے قبل بھی تقسیم وہجرت، کرکٹ بیرون ملک تبلیغی دوروں پہ انہوں نے متعدد کتابیں لکھیں ہیں۔ مگران کی موجودہ زیرمطالعہ کتب ”خودنوشت“ ان کی زندگی کے بے شمار مشاہدات اور تجربات کانچوڑ ہے۔ جس میں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے خطیب اور مفسرومصنف بننے تک کے علاوہ اپنے غیر ملکی سفروں کا خلاصہ بیان کیاہے۔ اور ان کی ریڈیو پاکستان میں کی جانے والی17سالوں کی تقاریر بھی موجود ہیں۔ 656صفحات کی یہ کتاب دینی مزاج رکھنے والوں کے لیے ایک خوبصورت تحفہ ہے۔ جسکی قیمت 1250روپے ہے جوعام قاری کے لیے قدرے زیادہ ہے۔ یہ کتاب حافظ بشیر الرحمن وحافظ بشر الرحمن ۔فون نمبر:0333-4092819 0322-8459904 کے علاوہ نعمان کتب خانہ اردوبازار ،سنگ میل پبلی کیشن، لوئر مال اور دارلکتب السلفیہ ہ اردوبازار سے بھی مل سکتی ہے۔